NCERT

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Pixabay)

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے بابری مسجد، گجرات فسادات اور ہندوتوا کی سیاست کے حوالے ہٹائے گئے

این سی ای آر ٹی نے 12ویں جماعت کی سیاسیات کی نصابی کتاب میں ‘بابری انہدام’ کے حوالہ کو ‘رام جنم بھومی تحریک’ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوتوا کی سیاست اور گجرات فسادات سے متعلق الفاظ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک/دھرمیندر پردھان)

چندریان پر این سی ای آر ٹی ماڈیول میں سائنس کو اساطیری واقعات سے منسلک کرنے پر ناراضگی

ماہرین تعلیم اور طلبہ تنظیموں نے کہا کہ بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے بجائے مرکزی حکومت این سی ای آر ٹی کے ذریعے اساطیر اور سائنس کو ضم کر کےاپنے ‘بھگوا نظریات’ کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چندریان 3 مشن پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے جاری ایک ریڈنگ ماڈیول میں اسرو اور سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تعریف و توصیف کی گئی ہے۔

دہلی میں چندریان-3 مشن پر این سی ای آر ٹی کے اسپیشل ریڈنگ ماڈیول کے اجراء کے دوران اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان ۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@dpradhanbjp)

این سی ای آر ٹی ریڈنگ ماڈیول میں چندریان 3 کی کامیابی کا سہرا مودی کو، خلائی سائنس کو ویدوں سے جوڑا

خلائی سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چندریان مشن پر این سی ای آر ٹی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ریڈنگ ماڈیول اسرو اور اس کے سائنسدانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، جنہوں نے کئی سالوں میں اپنی ناکامیوں پر جیت حاصل کی ہے۔

این سی ای آر ٹی کی سیاسیات کی کتابیں۔ (بہ شکریہ: ٹوئٹر)

ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے 33 ماہرین تعلیم نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

یہ ماہرین تعلیم اور سیاسیات کے ماہرین، جو مختلف سطحوں پر این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کی تیاری کے عمل میں شامل رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ کونسل کی طرف سے ان کتابوں میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد، وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ یہ ان کی تیار کردہ کتابیں ہیں۔

سوہاس پالشیکر اور یوگیندر یادو۔ (تصویر: دی وائر)

سوہاس پالشیکر اور یوگیندر یادو نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

ماہرتعلیم سوہاس پالشیکر اور سماجی کارکن یوگیندر یادو نےاین سی ای آر ٹی سےسیاسیات کی نصابی کتاب سے ‘خصوصی صلاح کار’کے طور پر درج ان کا نام ہٹا نے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نصاب کو ‘منطقی’ بنانے کے نام پرمسلسل مواد کو ہٹا نے کی وجہ سے ‘مسخ’ ہوچکی کتابوں میں اپنا نام دیکھنا ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔

سدھارتھ بھاٹیہ اور مردلا مکھرجی۔

نصابی کتابوں میں تبدیلی: ’سنگھ اسکول سے ہی بچوں کے ذہنوں میں اپنا ایجنڈہ فٹ کرنا چاہتا ہے‘

آڈیو: اسکول کی نصابی کتابوں میں این سی ای آر ٹی کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں سینئر مؤرخ مردلا مکھرجی نے کہا کہ ہندوتوادی حکومت نے مختلف تعلیمی اداروں میں ایسے لوگوں کی تقرری کی ہے، جو اس کے نظریاتی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔

Ajay-Kyumar-NCERT-e1681647598631

کیا این سی ای آرٹی کی کتابیں مودی حکومت کی فرقہ وارانہ سیاست کا شکار ہو گئی ہیں؟

ویڈیو: این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں تبدیلی پر مؤرخین اور کر ماہرین سیاسیات کاخیال ہے کہ یہ ہندوستان کے آئیڈیا کے برعکس بی جے پی کی آئیڈیالوجی کے زیادہ قریب ہے۔ اس طرح کی تبدیلی سے نظام تعلیم اور جمہوریت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی )

ممبئی: این سی ای آر ٹی نے کووڈ کے بہانے سماجیات کی کتاب سے ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے متعلق مواد کو ہٹایا

این سی ای آر ٹی کی کتابوں کے مواد کو ‘منظم کرنے’ اور کووڈ کے بعد طلبا کے نصابی بوجھ کو ‘کم کرنے’ کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین کی ایک کمیٹی نے کاسٹ، کاسٹ مخالف تحریک، اس کے ادب اور سیاسی واقعات سے متعلق متعددحوالہ جات کو ہٹا دیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ اور یوگ گرو رام دیو۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

اتر پردیش: یونیورسٹی کے نصاب میں رام دیو اور یوگی آدتیہ ناتھ کی کتابیں شامل

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے فلاسفی کےنصاب میں رام دیو کی یوگ چکتسا رہسیہ سمیت چنندہ کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کتاب بیماری سے لڑنے میں یوگ کی اہمیت پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کتاب ہٹھ یوگ سوروپ ایوں سادھنا بھی نصاب میں شامل کی گئی ہے۔

فوٹو:بشکریہ  schools. Olympiadsuccess. com

این سی ای آر ٹی نے تاریخ کی کتاب سے راشٹرواد سمیت 3 باب ہٹائے

این سی ای آر ٹی نے 10 ویں کلاس کی کتاب سے جن تین ابواب کو ہٹایا ہے، ان میں سے ایک ہند وستان -چین خطے میں راشٹرواد کا عروج، دوسرا کہانیوں کے ذریعے معاصر دنیا کی تاریخ کی تفصیل اور تیسرا دنیا کے شہروں کی ترقی شامل ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: schools.olympiadsuccess.com

ذات پات کو لے کر تراونکور کمیونٹی کی عورتوں کی جد وجہد سمیت تین ابواب کو این سی ای آر ٹی نے کتابوں سے ہٹایا

ان میں سے ایک باب میں تراونکور کی نادر کمیونٹی کی ان عورتوں کی جدو جہد کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کو اپنے جسم کا اوپری حصہ کھلا رکھنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔

2002 کے گجرات فسادات کے دوران ہوئی آگ زنی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

این سی ای آر ٹی نے اپنی کتاب میں گجرات مسلم مخالف فسادات سے’مسلم مخالف‘لفظ  ہٹایا

12ویں کلاس کیپالیٹکل سائنس کی کتاب کے پچھلے ایڈیشن میں ‘ فروریا ور مارچ 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا ‘، لکھا تھا۔ اب اس میں سے مسلم لفظ ہٹاکر ‘ گجرات میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا ‘ کر دیا گیا ہے۔

UPMadarsa_NCERT

اترپردیش : مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کی تیاری

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدرسوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم کو لازمی کئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی : اترپردیش کی حکومت جلد ہی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کی تیاری کررہی […]