NCRB data

The-Kerala-Story

دہلی کے نوجوانوں نے کہا – فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے

ویڈیو: کیرالہ کی خواتین کے مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے اور آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کا دعویٰ کرنے والی فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’کی جہاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے، وہیں کچھ بی جے پی مقتدرہ ریاستوں میں اسے ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کے حوالے سے دہلی کے نوجوانوں اور طالبعلموں سے بات چیت۔

kerala-sharat-ji-thumb

تین لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر ’کیرالہ اسٹوری‘، گجرات کی 40 ہزار سے زیادہ کی کہانی کیا ہے؟

ویڈیو: حال ہی میں ایک میڈیا رپورٹ میں این سی آر بی کے حوالے سے بتایا گیا تھاکہ گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہو ئی ہیں۔ اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں 40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں: این سی آر بی ڈیٹا

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کے مطابق ، سال 2016 میں 7105، 2017 میں 7712، 2018 میں 9246 اور 2019 میں 9268 خواتین لاپتہ ہوئی ہیں۔ سال 2020 میں 8290 خواتین کے لاپتہ ہونے کی جانکاری موصول ہوئی تھی، جس کے بعد کل تعداد 41621 تک ہوجاتی ہے۔