ویڈیو: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں اتوار کونندا دیوی گلیشیرکے پھٹنے سےدھولی گنگا ندی میں سیلاب آ گیا۔ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ تپوون وشنوگڑھ ہائیڈرو پاور پلانٹ پوری طرح سےتباہ ہو گیا ہے۔ اس موضوع پر ماحولیات کے لیے کام کرنے والے صحافی کبیر اگروال سے بات چیت۔
سائیکلون طوفان فونی کے مدنظر ساحلی ضلعوں میں ریل، سڑک اور ہوائی آمدورفت پوری طرح سے بند ۔ کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔
متاثرہ علاقوں سے اب تک قریب 76200 سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا ہے ۔ ان کو ناگ پٹینم ، پدو کوٹئی ، رامناتھ پورم اور تروورور سمیت 6 اضلاع میں بنائے گئے 300 سے زیادہ ریلیف کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ اس حادثے کی جلد از جلد جانچ کرائی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق مہاراشٹر سیلاب اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 139لوگوں کی جان گئی ہے ۔
ایک 6 منزلہ زیرتعمیر عمارت کے گرنے کی وجہ سے بغل کی دوسری عمارت بھی گر گئی۔ عمارت کی تعمیر غیر قانونی طریقے سے ہونا بتایا جا رہا ہے۔ فائر برگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت کام میں لگی ہوئی ہیں۔