Neeraj Kumar

’بی سی سی آئی کو کرکٹ میں کرپشن کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں تھی‘

دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار 2015 اور 2018 کے درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سربراہ تھے۔ اس دوران انہوں نے علاقائی کرکٹ مقابلوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی میچ فکسنگ کو بے نقاب کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا

کورٹ نے کمار کے علاوہ سی بی آئی کے سابق انسپکٹر ونود پانڈے کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ الزام ہے کہ انھوں نے سی بی آئی کے ایک معاملے میں دستاویزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور دباؤ ڈال کر ایک اکاؤنٹنٹ سے دستخط کرایا۔