گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے سسٹم اور سوسائٹی سے مسلمانوں کو کم و بیش ہر سطح پر الگ–تھلگ کرنے کی منظم کوشش جاری ہے۔ ان کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں عام مسلمان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے آپ کو کہاں پاتے ہیں؟
کسی بھی بات پرجیل بھیج دیے جانے کے خوف میں جینا ایک طرح سے جیل میں ہی جینا ہے۔ ایسے میں عدالت یا حکومت جیل ڈیبٹ کارڈ کا سسٹم نافذ کرے، تاکہ ٹوئٹر پر جب بھی مہم چلے کہ فلاں کو گرفتار کرو، جیل بھیجوتو اس وقت اس شخص کے جیل ڈیبٹ کارڈسے پولیس اتنی سزا کی مدت ڈیبٹ کرلے۔
اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔
دریں اثنا بیگوسرائے میں ہی ایک دوسرے معاملے میں ایک نوجوان جوڑے کو کچھ لڑکوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا اور ان کو بھدی گالیاں دیں ۔خبر کے مطابق اس معاملے میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی بھی کوشش کی گئی ۔
مدھیہ پردیش کے سیونی میں گائے کے گوشت کے شک میں مبینہ گئورکشکوں نے ایک مسلم خاتون سمیت تین لوگوں کی بےرحمی سے پٹائی کی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مودی حکومت کے نیو انڈیا کا خواب اور ICICI بینک کے فرضی واڑہ پر ونود دوا کا تبصرہ
راجسمند میں افرازال کے وحشیانہ قتل کے باوجود ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں مسلمان اورپاکستان کا حساب کتاب لگا رہے تھے۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او)سے ای میل آیا ہے-’ٹاپ اسٹوریز آف دی فورٹنائٹ ‘یعنی اس ہفتے عشرے کی سب سے بڑی خبریں۔ سب سے […]
راہل گاندھی نے ’نیو انڈیا‘کے تصور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب گجرات کے طلبا کالجوں کی بھاری فیس کے تلے دبے ہوں تو نئےہندوستان کا خواب کیسے پورا ہوسکتا ہے۔ نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’نیوانڈیا‘نعرے پر طنز کرتے ہوئے […]