اس سے پہلے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ ابھیجیت بنرجی کی سوچ پوری طرح سے لیفٹ ہے اور ہندوستان کے لوگوں نے اس کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ وہیں، بی جے پی کے نیشنل سکریٹری راہل سنہا نے کہا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے والے لوگوں کو اکثر نوبل انعام مل جاتا ہے۔
راجستھان کے جالور میں بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ یہ ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کا الیکشن ہے۔یہ ملک کےشہیدوں کا بدلا لینے کا الیکشن ہے۔یہ دہشت گردوں کو ایک سبق سکھانے کا الیکشن ہے۔
ساتھ ہی کانگریس کی مجوزہ نیائے اسکیم کی تنقید کو لےکر الیکشن کمیشن نے نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مجرم ٹھہرایا۔
آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کا محدود عالمی نقطہ نظر ہندوستان کے لئے بحران پیدا کر سکتا ہے۔ یہ ملک ہمارے معماروں نہرو، گاندھی کے خیالات اور آئین کی بنیاد پر کھڑا ہے۔
الیکشن کمیٹی سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتی آیوگ کے نائب چیئر پرسن راجیو کمار نوکر شاہ ہیں اور ان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے بی جے پی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کیے گئے کانگریس کے منیمم انکم گارنٹی اسکیم(این وائی اے وائی) کے وعدے اور وزیراعظم نریندر مودی کے میں بھی چوکیدار مہم پر سینئر صحافی بھاشا سنگھ اور امر اجالا کے پالیٹیکل ایڈیٹر ونود اگنی ہوتری سے ارملیش کی بات چیت۔