ٹرین ٹکٹ پر آپریشن سیندور کا اشتہار، اپوزیشن نے کہا – جنگ کو موقع کے طور پر استعمال کر رہی ہے حکومت
انڈین ریلوے کے ٹکٹوں پر ‘آپریشن سیندور’ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو لے کر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابی فائدے کے لیے فوجی کارروائیوں کو موقع کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔