پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن نے ہندوستانی مصنوعات اور ہندوستانی فن کاروں والے اشتہارات پر پابندی لگانے کے ساتھ ہندوستانی فلموں کی فروخت پر روک لگادی ہے۔ کئی دکانوں میں چھاپے مار کر ہندوستانی فلموں کی سی ڈی ضبط کی گئی ہے۔
پاکستانی اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے بتایا کہ پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہندوستانی اشتہارات پر بھی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی ای ایم آر اے کے وکیل نے کہا کہ پاکستان کے ٹی وی چینلوں پر 65 سے 80 فیصد ی تک غیر ملکی انٹر ٹینمنٹ کے پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ اس میں بھی سب سے بڑا حصہ ہندوستانی پروگراموں کا ہوتا ہے۔
پاکستان میں ایک روزہ بندش کے بعد تمام نجی نیوز چینلز کی نشریات کو بحال کر دیا گیا ہے لیکن نشریات کی بحالی کے حکم نامے کے ساتھ ہی پیمرا کی طرف سے تمام نیوز چینلز کو نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا […]