بہار سرکار کے سابق وزیر وکرم کنور نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور محکمہ نگرانی کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو خط لکھ کر ایمبولینس کی خریداری میں عہدے کاغلط استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بند سازش کے تحت سرکاری پیسوں کےنقصان کا الزام لگایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بلنگ کی رقم بڑھانے کے لیے انشورنش اور آرٹی او کا خرچ بڑھا کر دکھایا گیا۔
بہار کے سارن سے بی جے پی ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کے ایم پی فنڈ سے خریدے گئے درجنوں ایمبولینس کےکورونا مہاماری کے باوجود استعمال نہیں کیے جانے کے معاملے کو اجاگر کرنے والے سابق ایم پی پپو یادو کو پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سلسلےمیں حراست میں لینے کے بعد 32 سال پرانے زیرالتوا معاملے میں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ریاستی سرکار کے اس قدم کو این ڈی اے میں شامل رہنماؤں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پپو یادو نے کہا کہ ،سن لیں نتیش-مودی- شاہ آپ کا بینڈ بجانے کو جنتا ہے تیار۔ آپ کا ہندو مسلم کا ایجنڈہ ہونے والا ہے بےکار۔ نئی دہلی : شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج اوربند کی حمایت میں جن ادھیکار پارٹی کے چیف اور […]
بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو کے گھر میں نظر بند کیے جانے کے دعویٰ پر پر پٹنہ پولیس نے کہا کہ ان کو گھر کے اندر نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ امن کی بحالی اور سکیورٹی کے لحاظ سے احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔
اس بار اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں اسٹوڈنٹس نے رائے دہندگی میں کھلکر حصہ نہیں لیا۔ تقریباً 43 فیصد اسٹوڈنٹس نے ہی ووٹ ڈالے۔ خاص کر طالبات نے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ پٹنہ یونیورسٹی اس معنی میں غالباً اکیلی یونیورسٹی ہے جہاں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔