Patidar leader

کیا گجرات میں سیاسی پھیر بدل اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی کے عدم تحفظ کا اشاریہ ہے

پچھلی دہائیوں میں گجرات بی جے پی کامحفوظ ترین گڑھ رہا ہےاور آج کی تاریخ میں وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی آبائی ریاست ہے۔اگر وہاں بھی بی جے پی کو ہار کا ڈر ستا رہا ہے تو ظاہر ہے کہ اس نے اپنی ناقابل تسخیر امیج کا جو متھ پچھلے سالوں میں بڑی کوشش سے گڑھا تھا، وہ ٹوٹ رہا ہے۔

ہاردک پٹیل کے سابق ساتھیوں نے بی جے پی سے چار گھنٹے میں ہی ناطہ توڑا، ایک کروڑ روپے کی پیش کش کا الزام لگایا

 چند ہفتے قبل بی جے پی میں شامل ہوئے پاس کے سورت کے کنوینر نکھل سوانی نے بھی آج پارٹی پر پاٹی داروں کو ووٹ بینک سمجھنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سے ناطہ توڑنے اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاٹی داروں کے لئے کام ہونے کی […]