pehlu khan

الور ماب لنچنگ کیس: چار ملزم مجرم قرار، وی ایچ پی لیڈر ’شواہد کے فقدان‘ میں بری

راجستھان کے الور ضلع میں20 اور 21 جولائی2018 کی درمیانی شب کو مبینہ طور پر گئو رکشکوں کے حملے میں31 سالہ رکبر خان کی موت ہو گئی تھی۔ واقعہ کے وقت رکبر ایک اور شخص اسلم خان کے ہمراہ گائے لے کرجا رہے تھے۔

جھارکھنڈ ماب لنچنگ: امریکی ادارے نے تبریز انصاری کے قتل کی مذمت کی

مذہبی آزادی سے متعلق کمیشن یو ایس سی آئی آر ایف نےگزشتہ21 جون کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں 2018 میں گائے کے کاروبار یا گئو کشی کی افواہ پر اقلیتی کمیونٹی، خاص طو رپر، مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند ہندو گروہوں نے تشدد کیا ہے۔

ہندوستان میں پر تشدد ہندو انتہا پسند گروپوں کے ذریعے اقلیتوں پر حملے جاری: امریکی رپورٹ

امریکہ کے ذریعے تیار ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان میں گئو کشی کے نام پر ہندو انتہا پسند گروپوں کے ذریعے اقلیتی کمیونٹیز، خاص طورپر مسلمانوں پر حملے 2018 میں بھی جاری رہے ۔حالانکہ ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو خارج کیا ہے۔

حکومت کی ایک ریسرچ کے مطابق؛ گائے کے گوشت کے شک میں ضبط کیا گیا 93 فیصد گوشت بھینس اور بیل کا تھا

حیدر آباد کے ’ نیشنل ریسرچ سینٹر آن میٹ ‘کے ریسرچ میں پتا چلا ہے کہ 2014 سے 2017 کے بیچ پولیس اور Department of Animal Husbandry کے افسروں کے ذریعے پکڑے گئے گوشت میں سے صرف 7 فیصد ہی گائے کا گوشت تھا۔

الور ماب لنچنگ : کیا تشدد روکنے کے نام پر سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے؟

الور قتل معاملے میں تو ایک نیا پینترا بھی سامنے آیا۔ وہ یہ کہ گاؤں والوں نے پولیس کو اور پولیس نے گاؤں والوں کو موردِ الزام ٹھہرانا شروع کر دیا۔ درحقیقت یہ پورا کھیل کیس کو قانونی طور پر کمزور کرنے کا ہے۔

اکبر کے گاؤں سے گراؤنڈ رپورٹ : ’میٹ ہی بیچنا ہوتا تو اکبر 60 ہزار کی گائے نہیں خریدتا ‘

اکبر کا نام ‘ رکبر ‘ نہیں، اکبر ہی ہے۔ جب وہ اپنا آدھار بنوانے گئے تھے، تو بنانے والا میواتی سمجھ نہیں پایا اور ان کا نام ‘ رکبر ‘ لکھ دیا۔ چچا زاد بھائی نے بتایا کہ اس کو آدھار میں نام ٹھیک کروانے کا کبھی خیال ہی نہیں آیا۔ 7 بچّوں کا پیٹ پالنے والے آدمی نے سسٹم کا دیا نام قبول کر لیا۔

راجستھان: الور میں گئو تسکری کے شک میں ایک شخص کی ماب لنچنگ

گزشتہ شب مبینہ طور پربھیڑ نے اکبر نام کے ایک آدمی کوگائے اسمگلنگ کے شک میں پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔پولیس جائے واردات پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔سراغ کے لیے پولیس کھوجی کتوں کا بھی سہارا لے رہی ہے۔

کیاپولیس پہلو خان کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے؟

نئی دہلی : اس سال اپریل کی پہلی تاریخ کو راجستھان کے باشندہ پہلو خان پر 200مسلح لوگوں نے حملہ کیا،جس کی وجہ سے حملے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی۔یہ لوگ مبینہ طور پر گئو رکشک تھےاور پہلو پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ […]

پہلو خان قتل معاملہ:ملزمین کے خلاف جانچ بند، سماجی کارکنوں نے اپنااحتجاج درج کیا

پولیس کی جانچ رپورٹ کےمطابق پہلو خان کے ذریعے شناخت کیے گئے 6ملزموں کو سی بی۔سی آئی ڈی نے کلین چٹ دے دی ہے۔ نئی دہلی: اپریل مہینے میں راجستھان کے بہروڑ میں مبینہ گئوركشكوں کے ذریعے پیٹ پیٹ کر مار دیے گئے پہلو خان کے قتل کے […]

لوگوں کا بھیڑ میں بدلنا اور قاتل ہو جانا ترقی کا کیسا مقام ہے؟

بھیڑ کو سیاست اور اقتدار مل ‌کر پیدا کرتے ہیں۔ انہیں ہدایت  دیتے ہیں۔ پھر بھیڑ ان کے قابو سے بھی باہر نکل جاتی ہے۔ وہ کسی کی نہیں سنتی۔  29 ستمبر 2006 کو مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلعے کے کھیرلانجی میں زمین کے تنازعہ میں بھیالال بھوت مانگے […]