اروناچل پردیش کے نوجوان وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن ایبو ملی اور آسام کے معروف گرافٹی آرٹسٹ نیلم مہنت کو گزشتہ اتوار کو اروناچل پردیش پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایبو نےجہاں سرکارکی ڈیم تعمیر کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آرٹ ورک کیاتھا، وہیں مہنت نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی مہم کے تحت پلاسٹک کے بہت زیادہ استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا تھا۔
اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے 2016 میں خودکشی کر لی تھی۔ برٹن کے برائٹن واقع اپارٹمنٹ میں ان کے 20 سالہ بیٹے شبانسو پل کی لاش مشتبہ حالت میں ملی ہے۔ شبانسو یونیورسٹی آف سسیکس میں پڑھائی کر رہے تھے۔
بی جے پی رہنما پیما کھانڈو کے علاوہ 11 ایم ایل اے کو گورنر نے دلایا حلف۔ حلف برداری کی تقریب میں آسام، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوئے۔
ریاستی حکومت کے 6 غیرقبائلی کمیونٹیز کو مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ دینے کے خلاف مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش کے باہر دھرنے کے دوران ہوئے تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی […]
راجیو گاندھی کے دور میں وایودوت اسکیم کے تحت اروناچل پردیش میں کمرشیل اڑانوں کی شروعات ہو گئی تھی۔