PMEGP

پی ایم امپلائمنٹ جنریشن پروگرام  کے تحت گزشتہ سال کی بہ نسبت آدھے سے بھی کم روزگار پیدا ہوئے: حکومت

لیبر اور امپلائمنٹ منسٹر سنتوش گنگوار نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ یونین ٹرٹیری لکش دیپ میں پچھلے تین مالی سالوں میں پرائم منسٹر امپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت پیدا ہوئے روزگار کے مواقع کی تعداد زیرو رہی، جبکہ 2016-17 میں لکش دیپ میں روزگار کے 1398 مواقع پیدا ہوئے تھے۔