Pocso Act

مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کے بیٹے کے خلاف پاکسو کیس: تلنگانہ میں سیاسی زلزلہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کے بیٹے سائی بھاگیرتھ کے خلاف ایک 17 سالہ لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں پاکسوقانون کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزیرنے الزامات کو سیاسی مخالفین کی ’سازش‘قرار دیا ہے۔ تین سال قبل بھی بھاگیرتھ پر مہندرا یونیورسٹی کیمپس میں اپنے ایک بیچ میٹ کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام لگا تھا، جس کے پس پردہ دوست سے وابستہ خاتون کا پیچھا کرنا بتایا گیا تھا۔

پرسنل لاء کے تحت مسلمانوں کی شادی پاکسو قانون کے دائرے سے باہر نہیں: کیرالہ ہائی کورٹ

کیرالہ ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور اس کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں 31 سالہ مسلمان شخص کوضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے،جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے شادی کر لی تھی۔ ملزم نے دلیل دی تھی کہ اس پر پاکسو کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، کیونکہ مسلم پرسنل لاء 18 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی شادی کی اجازت دیتا ہے۔

آسام: وزیر ہمنتا بسوا شرما کو بدنام کر نے کی کوشش کے الزام میں دو صحافی گرفتار

مقامی نیوز ویب سائٹ ‘پرتی بمب لائیو’نے آسام سرکار کے وزیر ہمنتا بسوا شرما کی بیٹی کو گلے لگاتی ایک تصویرشیئر کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس نے ویب سائٹ کے ایڈیٹران چیف اور نیوز ایڈیٹر کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹو ‘غلط منشا’سے شیئر کی گئی تھی۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی کو راحت، عدالت نے کہا-کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرے پولیس

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی جانب سے آن لائن بحث کے دوران ایک نابالغ بچی کی بلر کی ہوئی تصویر پوسٹ کرنے پر نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر آلٹ نیوز کے شریک بانی کے خلاف مقدمہ

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹوئٹر پر ایک شخص کے ساتھ ہوئی بحث میں اس کی نابالغ بیٹی کی بلر کی ہوئی تصویر پوسٹ کی تھی۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں  کے لیے ختم ہو رحم کی عرضی کا اہتمام: صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ انہوں نےپاکسو کے تحت مجرم ٹھہرائے گئے لوگوں سے متعلق رحم کی عرضی کے تجزیہ کے لیےکہاہے۔ اب یہ پارلیامنٹ پر منحصر کرتا ہے کیونکہ اس میں ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔

حیدر آباد ریپ متاثرہ کی پہچان بتانے پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکز اور میڈیا اداروں کو نوٹس دی

حیدر آباد میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل معاملے میں میڈیااداروں کے ذریعے متاثرہ کی پہچان اجاگر کرنے کو لےکر دہلی کے ایک وکیل نے عرضی دائر کی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت ہے کہ بنا عدالت کی اجازت کے کسی بھی حالت میں متاثرہ کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

لڑکوں کے جنسی استحصال پر بھی ملے گی سخت سزا، پاکسو ایکٹ میں ہوگی ترمیم: وزارت

وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ منسٹر مینکا گانڈھی نے کہا ،’ لڑکوں کا جنسی استحصال سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی جماعت لڑکوں کی ہے۔ بچپن میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والے لڑکے زندگی بھر گم سم رہتے ہیں۔’