امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل پریس پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔ امریکی پریس نے اس کے خلاف جمکر لوہا لیا ہے۔ اخبار بوسٹن گلوب کی قیادت میں 300 سے زیادہ اخباروں نے ایک ہی دن پریس کی آزادی کو لےکر اداریہ شائع کئے ہیں۔
ہندوستان کے زیادہ تر صحافی آزاد نہیں ہیں بلکہ مالک کے انگوٹھے کے نیچے دبے ہیں۔ وہ مالک، جو سیاستدانوں کے سامنے سجدے میں رہتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سی این این کے صحافی کے سوال پوچھنے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ جواب دینے کے بجائے بدتمیزی کرتے نظر آئے ۔ اس پورے معاملے کو سی این این نے جمہوریت کے لیے خطرہ بتایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبارات نے آپسی تال میل کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ۔حال ہی میں ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن اور پوزیشن پارٹی کہہ کر مخاطب کیا تھا۔