press briefing

آپریشن سیندور: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی، ٹرمپ بولے – فوجی کشیدگی جلد ختم ہونے کی امید

پاکستانی ٹھکانوں پر ہندوستان کے میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے فوجی کشیدگی بہت جلدختم ہو جائے گی۔ وہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ چین نے دونوں فریقوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور اس طرح کی کارروائی گریز کریں۔

آپریشن سیندور کے حوالے سے ہندوستانی حکومت نے کہا؛ کارروائی محدود، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا

ہندوستان نے ‘آپریشن سیندور’ کے تحت پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ سکریٹری خارجہ نے اسے منصفانہ، محدود اور غیر اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سرحد پار حملوں کا جواب دینے، انہیں روکنے اور مزاحمت کرنے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔