پی ایم مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ای ڈی نے 6,444 کیس درج کیے، صرف 56 میں ہوئی سزا: حکومت
پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران حکومت نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2014 سے اب تک منی لانڈرنگ کے 6,444 معاملے درج کیے ہیں۔ وہیں، محکمہ انکم ٹیکس نے اسی مدت میں 13,877 معاملے درج کیے اور 9,657 چھاپے ماری کی۔ انکم ٹیکس کے معاملوں میں 522 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور 963 کو بری کیا گیا۔ محکمہ نے 3,345 معاملے واپس لے لیے۔
