اتر پردیش : پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کا حلف نامہ دینا ہوگا
اتر پردیش کی یوگی حکومت ایک بل لےکر آئی ہے جس کے تحت پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل نہیں ہونے کا ایک حلف نامہ دینا پڑےگا۔ کانگریس نے اس کو آر ایس ایس کا تھوپنے والانظریہ بتایا ہے۔