quarantine

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے پر بھائی کا قتل، بنگال میں دودھ خریدنے نکلے شخص کی پولیس کی پٹائی سے موت

معاملہ ممبئی کے مضافات کاندولی کا ہے۔ پولیس کے مطابق،مرنے والے کے بھائی نے اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے باہر جانے کو منع کیا تھا۔ اس کے باہر سے لوٹنے پر دونوں کے بیچ بحث کے بعد ملزم نے اس پر کسی دھاردار چیز سے حملہ کیا۔

کورونا وائرس: جھارکھنڈ میں لوگوں کو گھر میں رہنے کی صلاح دینے پر دکاندار کا پیٹ-پیٹ‌ کر قتل

معاملہ جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چاک ادے پور کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف شہروں سے چار مزدور اپنے گاؤں لوٹے تھے ، جن کو جانچ کے بعد 14 دن تک اپنے گھر میں رہنے کی ہدات دی گئی تھی ۔ لیکن وہ گھومتے ہوئے ایک دکان پر پہنچ گئے تھے۔