Rafale Fighter Aircraft

رافیل کا انجن بنانے والی کمپنی نے راجناتھ سے کہا، ٹیکس کے اصولوں سے ہمیں دہشت زدہ نہ کیا جائے

انڈین ایئر فورس نے فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل جنگی ہوائی جہازوں کی سیریز کا پہلا ہوائی جہاز فرانس کے جنوب-مغرب شہر بردو کے میرنیاک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں حاصل کیا۔

رافیل تنازعے کی وجہ سے این سی پی چھوڑنے والے طارق انور کانگریس میں شامل ہوئے

بہار کے کٹیہار سے ایم پی اور سابق این سی پی جنرل سکریٹری طارق انور نے گزشتہ ستمبر میں رافیل سودے پر شرد پوار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفاع میں اترنے کا الزام لگانے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی اور اپنی لوک سبھا رکنیت چھوڑ رہے ہیں ۔

کانگریس میں طارق انور کی واپسی کے کیا معنی ہیں ؟

طارق انور کی کانگریس میں واپسی ہو رہی ہے۔ 2014 کے مقابلے اس بار کانگریس کی حالت اچھی دکھ رہی ہے۔ ایسے میں ان کا کانگریس سے جڑنا، نہ صرف ان کے اپنے صوبے بہار میں بلکہ ملک بھر میں خاص طور سے مسلمانوں کے درمیان ایک مثبت پیغام ہے۔