Raghav Chadha

پنجاب ایس آئی آر: ڈرافٹ لسٹ میں نام نہ ہونے پر راگھو چڈھا کا سیاسی بدلے کا الزام؛ عآپ نے کہا – الیکشن کمیشن ذمہ دار

راجیہ سبھا ممبراور بی جے پی لیڈر راگھو چڈھا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے ایس آئی آر کے تحت پنجاب کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ان کا نام نہیں ہے۔ چڈھا نے اس معاملے پر پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت پر ’سیاسی انتقام‘ کا الزام لگایا ہے۔ وہیں، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ایس آئی آر کا عمل الیکشن کمیشن انجام دیتا ہے اور اس میں ریاستی حکومت کا کوئی  رول نہیں ہوتا۔