چاہےمرکز میں یو پی اے کی سرکار رہی ہو یاموجودہ این ڈی اے کی،نکسلائٹ مہم کے نام پرسینٹرل سیکیورٹی فورسزکی جانب سےآدی واسیوں پرتشدد جاری رہتی ہے۔اس بات کی تردید نہیں کی جا سکتی کہ جھارکھنڈ میں ماؤنوازتشددایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن اسے روکنے کے نام پر بے قصورآدی واسیوں کو ہراساں کرنے کا کیاجواز ہے؟ کیوں ابھی بھی آدی واسیوں کےروایتی و ثقافتی نظام کو درکنار کر سیکیورٹی فورسز ان کے علاقے میں دراندازی کرکے انہیں پریشان کر رہے ہیں؟
لاتیہار ضلع انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ بھوک سے موت کو ثابت کرنے کے لیے کافی جانکاری نہیں ہے۔
اس تجویزکے پاس ہونے کے بعد ریاست کی اسمبلی کو کو رونا وائرس کے مد نظر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سال 2000 میں جھارکھنڈ رکی تشکیل کے بعد یہ پہلاانتخاب ہے جب کسی غیربی جے پی اتحاد کو واضح اکثریت ملی ہے۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ کیا جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والا اتحاد ایک مستقل حکومت دے پائےگا؟
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنماہیمنت سورین کی شکایت پر رگھوبر داس کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ رگھوبر داس نے ایک انتخابی ریلی کے دوران سورین کی کمیونٹی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما ہیمنت سورین نے منگل کی رات کو گورنر دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ 29 دسمبر کو لیں گے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ووٹروں کو متاثر نہیں کر پائے ۔ انہوں نے ایک اسمبلی حلقہ میں کہا تھا کہ ، اگر کوئی عرفا ن انصاری یہاں سے جیتے گا تو رام مندر کیسے بنے گا۔ اس سیٹ پر بی جے پی کو 40000 ووٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو:اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی لگاتار شکست اور 22 دسمبر کو رام لیلا میدان میں این آر سی کو لے کر پی ایم مودی کے بیان پر دی وائر کی بیورو چیف سنگیتا بروآ پیشاروتی، سینئر صحافی قربان علی اور سینئر صحافی مہیندر یادو کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
ویڈیو:جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیتے ہوئے جے ایم ایم-کانگریس-آرجے ڈی اتحاد نے جیت حاصل کر لی ہے۔ اس مدعے پر دی وائر کے اجئے آشیرواد سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، شروعاتی رجحانوں میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ-کانگریس- راشٹریہ جنتا دل کا اتحاد 39 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے جبکہ بی جے پی کو 31سیٹوں پر بڑھت حاصل ہے۔ ریاست میں حکومت بنانے کے لیے کسی پارٹی یا اتحاد کو 41 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
ویڈیو: وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے پورے ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے لیے 2024 کی مدت کار طے کر دی ہے ۔آخر کیا وجہ ہے کہ بی جے پی این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ اسی مدعے پر دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی ، سینئر صحافی گوتم لاہڑی اور ہیومن رائٹس کارکن روی نائر سے سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات سے پہلے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ 2024 سے پہلے ملک کے ایک ایک گھس پیٹھیوں کو چن-چن کر نکالنے کاکام بی جے حکومت کرنے والی ہے۔
ریاست کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ریاست کے ویلفیئر پروگرام پر رپورٹ لکھنے کے لئے خواہش مند صحافیوں سے درخواست مانگی گئی ہے۔ چار رپورٹ لکھنے والے 30 منتخب صحافیوں کو 15000 روپے دیےجائیںگے۔ محکمے نے بتایا کہ بڑی تعداد میں صحافیوں سے درخواست ملی ہیں۔
رائٹ ٹو فوڈ مہم کے لیے کام کرنے والے جیاں دریج کو جمعرات کی صبح ضابطہ اخلاق کے دوران انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پبلک میٹنگ کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ہرایک چوکیدار ایک تھانہ کے تحت 10 گاؤں کی نگرانی کرتا ہے۔ ہر چوکیدار کو 20000 روپے تنخواہ ملتی ہے۔
جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے قبائلیوں کو انتیودیہ ان یوجنا اور سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم کا فائدہ لینے میں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جھارکھنڈ کے پلامو کمشنری میں آئندہ 5 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی ایک جلسہ کو خطاب کریںگے۔ ریاست بھر میں کانٹریکٹ ٹیچرس کے مظاہرہ کے خدشے کی وجہ سے انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایاہے۔
جھارکھنڈ حکومت نے تو بھوک مری کے مدعے سے اپنا منھ ہی پھیر لیا ہے۔ الٹا، جو لوگ بھوک مری کی صورت حال کو اجاگر کر رہے ہیں، حکومت ان کی منشا پر لگاتار سوال کر رہی ہے۔
کانٹریکٹ پر کام کر رہے اساتذہ گزشتہ 3 مہینوں سے اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سرکاری وکیل اجیت کمار نے کورٹ میں خود یہ بات قبول کی کہ درخواست گزار کی طرف سے حج کمیٹی کو لےکر جو سوال اٹھائے گئے ہیں، وہ صحیح ہیں۔
جھارکھنڈ کی رگھوبر داس حکومت غذائیت پرزوردے رہی ہے۔ پورا ستمبر غذائیت کے مہینے کے طور پر منایا گیا۔تقریبات کی ہوڑ رہی، وزیر اور افسر لگے رہے، لیکن 4 مہینے سے آنگن باڑی مراکز میں حاملہ خواتین اور بچوں کو غذا نہیں مل پا رہی ہے۔
اس معاملہ میں برواڈیہہ کے بی ڈی او دنیش کمار کہتے ہیں کہ مزدوروں کو ادائیگی مکھیا کو کرنی ہے۔ مزدور ہمارے پاس بھی آئے تھے، ہم نے ان سے بھی یہی بات کہی۔
ملازمین آرگنائزیشن نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوبر داس کو لکھا خط۔ ملازمین کا الزام ہے کہ پچھلے دو یا تین سال سے کمپنی وقت سے تنخواہ نہیں دے رہی ہے۔
جھارکھنڈ میں عیسائی تنظیم اور چرچ ،ریاستی حکومت کے رویے پر لگاتار سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ واقعات کو مرکز میں رکھکر بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی بھی مشنری اداروں کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔
متاثرہ کی ماں نے اس سال مارچ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔اس عرضی میں ان سبھی 16 ملزموں کے نام دیے گئے تھے، جن کی پہچان متاثرہ نے ایس ایس پی کے سامنے جانچ میں کی تھی۔
گراؤنڈ رپورٹ : کمیٹی میں بی جے پی کے 7 اور سنگھ کے مسلم راشٹریہ منچ سے 3 لوگ شامل ہیں۔ساتھ ہی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کا ممبر بنائے جانے پر بھی سوال کھڑا کیا جا رہا ہے۔
جھارکھنڈ میں جس طرح سے اقلیتوں سے جڑے ادارے کو ٹھپ رکھا جا رہا، اس سے حکومت کی نیت پر سوال اٹھتا ہے۔
گریڈیہہ ضلع کے منگرگڈی گاؤں میں رہنے والی عورت کی فیملی 6 مہینے سے مانگکر پیٹ بھر رہی تھی۔انچارج ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوک سے نہیں ہوئی موت۔بلاک سپلائی آفیسر اور مکھیا نے موت کی وجہ بھوک بتائی۔ گریڈیہہ:جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں ایک 58 سالہ بزرگ خاتون کی […]
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور اتر پردیش کے اناؤمیں گینگ ریپ کے واقعات کے درمیان جھارکھنڈ میں ریپ کے واقعات لگاتار جاری ہیں۔ جھارکھنڈ میں لڑکیوں کی عزت اور جان کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ دراصل گاؤں اورقصبوں سے لےکر راجدھانی رانچی میں اسکول، کالج […]
گراؤنڈ رپورٹ : جھارکھنڈ میں پرم ویر چکر فاتح لانس کے جاں باز البرٹ اکاکی یادگار کی تعمیر کی بنیاد رکھے جانے کے 27 مہینے بعد وہاں ایک اینٹ بھی نہیں جوڑی جا سکی ہے۔ اب سماجی سطح پر عوامی حمایت اور اقتصادی مدد جٹاکر اس کو بنانے کی […]
گراؤنڈ رپورٹ:جھارکھنڈ کے کئی قبائلی علاقوں میں ان دنوں پتھل گڑی کی مہم چھڑی ہے۔ گرام سبھاؤں میں قبائلی صف بندی کر رہے ہیں اور پتھل گڑی کے ذریعے اپنی حکومت کی مانگکر رہے ہیں۔
انتظامیہ کو بیدھناتھ روی داس کی فیملی کو ان کی موت کے بعد راشن کارڈ جاری کرنے میں ایک ہفتہ بھی نہیں لگا، جبکہ فیملی کے ذریعے پچھلے کچھ مہینوں میں کارڈ کے لئے کئی بار درخواست دی گئی تھی۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلعے کی سنتوشی کماری، دھنباد […]
گراؤنڈ رپورٹ : بہار سے الگ ریاست بننے کے بعد لگا تھا کہ جھارکھنڈ اقتصادی ترقی کی نئی تعریفیں رقم کرےگا لیکن 17 سال بعد بھی ریاست سے مبینہ طور پر بھوک سے مرنے جیسی خبریں ہی سرخیاں بن رہی ہیں۔ اگر آپ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ہیں […]
گراؤنڈ رپورٹ :سرکاری دعوے سے الگ جھارکھنڈ میں زمینی حقیقت یہ ہے کہ آدھار اور نیٹ ورک جیسی تکنیکی دقتوں اور انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں غریب ،مزدور بھوک سے جوجھنے کو مجبور ہیں۔ کیدار ناگ نے پھٹی پرانی تھیلی میں راشن کارڈ جتن […]
جھارکھنڈ میں حکومت کے ہزار دن پورے ہونے پر اشتہارات کے ذریعےرگھوور حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت ان دنوں جشن میں ڈوبی ہے۔ ہورڈنگس، زیبائش و آرائش، نعرے اور دعوے کے ساتھ تشہیرکا سلسلہ جاری ہے۔ یہ جشن، حکومت کے […]