اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ جب تک کہ مساجد میں لگے لاؤڈ اسپیکر بند نہیں ہو جاتے، ان کی پارٹی کے کارکنان اونچی آواز میں ہنومان چالیسہ بجانا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب مہاراشٹر میں حکمراں شیو سینا نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے 3 مئی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے ایم این ایس سربراہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ الٹی میٹم سے نہیں چلتا، یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ 3 مئی تک مساجد کے باہر نصب لاؤڈ اسپیکر کو ہٹالے، ورنہ وہ لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔ اس کے جواب میں ناسک پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے ہدایات جاری کی تھیں کہ مسجد کے 100 میٹر کے دائرے میں لاؤڈ اسپیکر پر کسی کو بھجن یا گانے بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ ،میں امت شاہ کو مبارکبا ددیتا ہوں کہ انہوں نے اقتصادی بحران سے دھیان ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا ۔ا س ملک میں عوام کو پہلے ہی بنیادی سہولیات نہیں مل رہی ہیں ایسے میں باہری لوگوں کو بلانا ٹھیک نہیں ہے۔
پی چدمبرم ، رابرٹ واڈرا، اور ڈی کے شیو کمار سے ای ڈی درجنوں بار پوچھ تاچھ کر چکی ہے، لیکن پھر بھی انتخاب کی دستک کے ساتھ ہی ای ڈی کو پوچھ تاچھ کے لیے ان کی حراست چاہیے۔
ای ڈی آئی ایل اینڈ ایف ایس گروپ کے ذریعے ممبئی کی کوہ نور سی ٹی این ایل کمپنی کو دئے گئے ایک قرض اور سرمایہ کاری کی جانچکر رہی ہے۔ راج ٹھاکرے کی ماتوشری کنسٹرکشن نے اس کمپنی کے مالک کے ساتھ ملکر ایک بولی لگائی تھی۔ مہاراشٹر نو نرمان سینانے کہا، ’یہ بدلے کی سیاست کی مثال۔‘
ایکٹر پون کلیان نے کہا کہ مرکز میں حکمراں پارٹی اس طرح برتاؤ کر رہی ہے جیسے کہ صرف وہی محب وطن ہیں ۔ہم ان سے 10 گنا زیادہ محب وطن ہیں ۔ مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے کہا کہ پلواما حملے میں شہید ہوئے 40 جوان’ سیا ست کا شکار‘ ہوئے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناگ راج منجولے نے بتایا کہ راج ٹھاکرے دوراندیش اور ملک کے بارے میں سوچنے والے رہنما ہیں،اس لئے وہ ان کے ساتھ ہیں۔
راج کی دھمکی اور بلا اجازت مورچہ نکالنے کے جرم میں ان کے خلاف کارروائی کے بجائے انتظامیہ نے روزانہ کمانے کھانے والے ہاکرس کے خلاف کارروائی کردی اور جگہ جگہ سے انہیں ہٹانے میں لگ گئے ۔ ممبئی: حال میں ممبئی کے الفسٹن روڈ لوکل اسٹیشن کے […]