Rana Ayyub

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں صحافی رعنا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ اپریل 2020 سے صحافی رعنا ایوب نے رفاہی کاموں (چیرٹی)کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے مقصد سے تین چیرٹی مہم شروع کی اور مجموعی طور پر 2.69 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اکٹھی کی۔ بعد ازاں یہ رقم ایوب کے والد اور بہن کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی اور پھر یہ رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی گئی۔

دہلی ہائی کورٹ نے صحافی رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی

مرکزی حکومت کی سخت گیر ناقد کے طور پر معروف صحافی رعنا ایوب کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر کے پیش نظر 30 مارچ کو لندن روانہ ہونے سے قبل ممبئی ہوائی اڈے پر روک دیا گیا تھا۔ وہ منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم ہیں۔ اس کے خلاف ایوب نے دہلی ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

ای ڈی نے صحافی رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے سے روکا، جانچ میں شامل ہونے کو کہا

صحافی رعنا ایوب لندن جانے کے لیے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن امیگریشن نے انہیں روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کیس میں ان سے پوچھ گچھ کرکے ان کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔

یہ چپی میڈیا نہیں،پپی میڈیا ہے، جو حکومت کے پھینکےگئے ٹکڑوں پر پل رہا ہے

ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں بولنا پڑتا ہے۔ چپی توڑنی پڑتی ہے۔ ٹوکنا پڑتا ہے ان کو بھی جو جھوٹ بول رہے ہیں اور ساتھ دینا پڑتا ہے ان کا جو سچ بول رہے ہیں۔ اب وقت ہے ان کو ٹوکنے کا، جنہوں نے کروڑوں روپیوں میں ہمارا اعتماد بیچ دیا ہے۔ کوبراپوسٹ نے یہ ثابت کر دیا ہے، یہ چپی میڈیا نہیں ہے ‘ پپی میڈیا ‘ ہے، جو حکومت کے پھینکے گئے ٹکڑوں پر پل رہا ہے۔

بک ریویو : رعنا ایوب کی کتاب گجرات فائلس

رعنا ایوب کئی برسوں تک  تہلکہ میگزین سے وابستہ رہیں ۔تہلکہ سے الگ ہونے کے بعدبطورآزادصحافی،انہوں نےاپنےکام کو جا ری رکھا۔حالاں کہ وہ اپنے اس پیشہ سے وابستگی کے باوجودرپورٹنگ کر سکتی،مضامین لکھ سکتی تھیں،ٹی وی میں اینکرنگ کرسکتی تھیں،لیکن انھوں نےگجرات کےفسادات اورفرضی انکاونٹرسےمتعلق تفتیش کی اور کئی […]