Ranchi

سیما پاترا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

جھارکھنڈ: گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں بی جے پی کی معطل لیڈر سیما پاترا گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کاایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منگل کو بی جے پی نے سیما پاترا کو سسپنڈکر دیا تھا۔ پاترا جھارکھنڈ بی جے پی کی خواتین ونگ کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کی رکن تھیں۔ ان پر گھریلو ملازمہ کو یرغمال بنانے، لوہے کی راڈ سے ان کا دانت توڑنے اور انہیں بھوکارکھنے کا الزام ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

رانچی تشدد میں مارے گئے  نابالغ نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں 66.6 فیصد نمبر حاصل کیے

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اورسابق لیڈر نوین جندل کے پیغمبر اسلام کے بارے میں ریمارکس کے خلاف 10 جون کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیش آئے تشدد کے دوران 20 سالہ محمد ساحل اور 15 سالہ مدثر عالم کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

جس ہنومان مندر کے پاس 10 جون کو احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہو گیا تھا، اس کے باہر تعینات حفاظتی دستے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

رانچی تشدد میں مارے گئے نابالغ کے اہل خانہ  10 دنوں سے ایف آئی آر لکھوانے کے لیے بھٹک رہے ہیں

پیغمبر اسلام کےبارے میں بی جے پی لیڈروں کے تبصرے کے خلاف میں 10 جون کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیش آئے تشدد کے واقعہ میں ایک نابالغ سمیت دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کے ساتھ ساتھ ایک مقامی ہندوتوا کارکن پر گولی باری کا الزام لگایاہے، لیکن پولیس نے ابھی تک اس سلسلے میں ان کی ایف آئی آر نہیں لکھی ہے۔ اب اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کی بات کہی ہے۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ(فوٹو : وکی میڈیا کامنس)

قرآن تقسیم کرنے کے حکم پر چرچہ میں آئی طالبہ جھارکھنڈ پولیس کے خلاف ہائی کورٹ پہنچی

رانچی کی ایک طالبہ ریچا بھارتی کو سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی پوسٹ کرنے کے الزام میں گزشتہ 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے ان کو پانچ قرآن تقسیم کرنے کی شرط پر ضمانت دی تھی۔ بعد میں عدالت نے قرآن تقسیم کرنے کا حکم واپس لے لیا تھا۔

Court-Hammer-2

جھارکھنڈ: سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار طالبہ کو 5 قرآن عطیہ کرنے کی شرط پر ضمانت

رانچی کی ایک 19 سالہ طالبہ ریچا بھارتی کو سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی پوسٹ کرنے کے الزام میں 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے ان کو 5 قرآن عطیہ کرنے کی شرط پر ضمانت دی ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں۔

فوٹو : آنند دت

جھارکھنڈ کی یہ’ نربھیا ‘ریپ  اور تشدد کی وجہ سے 4 مہینے کوما میں رہی، پھر چل بسی

گراؤنڈ رپورٹ : جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع‎ میں گزشتہ جنوری میں دو بچوں کی ماں کے ساتھ گینگ ریپ اور مارپیٹ کی گئی، جس کے بعد وہ کوما میں چلی گئیں۔ تقریباً چار مہینے کوما کی حالت میں ایک ہاسپٹل سے دوسرے ہاسپٹل بھٹکنے کے بعد اس آدیواسی خاتون کی موت ہو گئی۔

اندریش کمار، فوٹو: اے این آئی

آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے کہا؛نوجوت سنگھ سدھو ، نصیر الدین شاہ اور عامر خان ملک کے غدار ہیں

آر ایس ایس رہنما نے رام مندر معاملے میں کانگریس ،کمیونسٹ پارٹیوں اور ججوں کو ذمہ دار بتاتے ہوئے سادھو سنتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے دفتر اور ججوں کے گھروں کے باہر دھرنا دیں ۔

علامتی تصویر

جھارکھنڈ : نابالغ  کا پولیس اور سیاسی رہنماؤں پر ریپ کا الزام

متاثرہ کی ماں نے اس سال مارچ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔اس عرضی میں ان سبھی 16 ملزموں کے نام دیے گئے تھے، جن کی پہچان متاثرہ نے ایس ایس پی کے سامنے جانچ میں کی تھی۔

Collage_muslim-Mob-Violence

کیا بیف کے بہانے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار ماب لنچنگ کو جائز ٹھہرا رہےہیں؟

اندریش کماراور ان جیسوں کے رد عمل پر حیرت نہیں ہوتی لیکن جب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ قرآن اور حدیث کا حوالہ دے کر جھوٹ گڑھ رہے ہیں اور ان کے ارد گرد بیٹھے مدرسوں کے فارغین عالم فاضل لوگ خاموش ہیں تو حیرت کے ساتھ افسوس بھی ہوتا ہے۔

فوٹو: اے این آئی

لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو رک سکتی ہے ماب لنچنگ :  آر ایس ایس رہنما

آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے رانچی میں سوموار کو ایک پروگرام میں کہا کہ’ماب لنچنگ کو صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا لیکن اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو ‘شیطانوں’کے ذریعے کیے جانے والے اس طرح کے جرائم کو روکا جا سکتاہے۔’

رانچی میں  انصاف کی مانگ کو لےکر مظاہرہ کرتے لوگ۔ (فائل فوٹو : نیرج سنہا)

جھارکھنڈ میں جاری ریپ  کے واقعات سرخیوں میں کیوں نہیں ہیں؟

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور اتر پردیش کے اناؤمیں گینگ ریپ کے واقعات کے درمیان جھارکھنڈ میں ریپ  کے واقعات لگاتار جاری ہیں۔ جھارکھنڈ میں لڑکیوں کی عزت اور جان کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ دراصل گاؤں اورقصبوں سے لےکر راجدھانی رانچی میں اسکول، کالج […]

جاری گاؤں میں البرٹ میموریل(فوٹو : نیرج سنہا)

پرم ویر البرٹ اکاکی یادگار بنانے کے لیے حکومت بے نیاز کیوں ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : جھارکھنڈ میں پرم ویر چکر فاتح لانس کے جاں باز البرٹ اکاکی یادگار کی تعمیر کی بنیاد رکھے جانے کے 27 مہینے بعد وہاں ایک اینٹ بھی نہیں جوڑی جا سکی ہے۔ اب سماجی سطح پر عوامی حمایت اور اقتصادی مدد جٹاکر اس کو بنانے کی […]

Photo : AnishRavee/Facebook

جیاں دریج : جھولا والے ماہر اقتصادیات

ہندوستان کے بےسہارا طالب علموں کو پڑھانا اور پچھڑے دیہی علاقوں میں کام کرنا بطور ماہر اقتصادیات ان کا مذہب بن چکا ہے۔  یہ ان کی راہبانہ فطرت اور سیرت کے مطابق ہی تھا۔ رانچی اگر معروف کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی کے لئے مشہور ہے، تو جھارکھنڈ کی […]

ProtestRanchi

جھارکھنڈ:بھوک سے موت کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]