آئی ایف ایس سنجیو چترویدی کی شنوائی سے دو ججوں کا انکار، اب تک 13 جج کیس سے الگ ہوئے
بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے اور ریمن میگسیسے ایوارڈ یافتہ آئی ایف ایس افسر سنجیو چترویدی سے متعلق معاملوں کی شنوائی سے الگ ہونے کا سلسلہ 2013 سے شروع ہوا تھا، جب سپریم کورٹ کے اس وقت کے جج رنجن گگوئی نے چترویدی کی درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔