religious affairs

اگر مذہبی حقوق سیکولر سرگرمیوں کو متاثر کرتے ہیں تو ریاست کو مداخلت کا اختیار ہے: سپریم کورٹ

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی نو رکنی آئینی بنچ نے سبریمالا معاملے کی سماعت کے دوران ایک اہم ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہبی برادری کوپوجا -پاٹھ  کرنے کے طریقوں میں خودمختاری حاصل ہے اور عدالت اس کے مذہبی معاملوں میں فیصلہ نہیں سنا سکتی ہے، لیکن اگر اس کا اثر کسی سیکولر سرگرمی پر پڑتا ہے تو حکومت اپنے اختیارات کے تحت مداخلت کر سکتی ہے۔