مدھیہ پردیش: نابالغ کو برہنہ کر کے مذہبی نعرہ لگانے کو مجبور کیا گیا
واقعہ اندور کے لسوڑیا تھانہ حلقے کا ہے، جہاں ایک 11 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا اور مذہبی نعرہ لگانے کو مجبور کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے، تمام ملزم نابالغ ہیں۔