remarks

آر آر سوین۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@KathuaPolice)

جموں و کشمیر: ڈی جی پی کا علاقائی جماعتوں پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام، سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ ڈی جی پی آر آر سوین نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کے مرکزی دھارے کے لیڈروں کے دہشت گردی سے وابستہ ہونے کے ’خاطرخواہ شواہد‘ موجود ہیں۔ اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ان پر ایک مخصوص سیاسی نظریے اور سیاسی جماعت کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

صحافی نکھل واگلے۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

مودی – اڈوانی پر تبصرہ کرنے کے لیے مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں نے صحافی پر حملہ کیا

مہاراشٹر کے پونے شہر کا واقعہ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو ‘بھارت رتن’ سے نوازے جانے کے بعد ان کے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرے کرنے کے لیے واگلے نشانے پر آگئے ہیں۔ واگلے نے اس حوالے سے سوشل سائٹ ایکس پر تبصرہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@KirenRijiju)

ملک بھر کے وکیلوں نے وزیر قانون کو لکھا خط، کہا – حکومت کی تنقید ’ہندوستان کی مخالفت‘ نہیں

گزشتہ 18 مارچ کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک پروگرام میں کہا تھاکہ ‘تین یا چار’ ریٹائرجج ‘اینٹی انڈیا’ گینگ کا حصہ ہیں، جو چاہتے ہیں کہ عدلیہ اپوزیشن کا رول ادا کرے۔ان کےاس بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک کے 300 سے زائد وکیلوں نے خط لکھ کر ان سے عوامی طور پراپنا بیان واپس لینے کی مانگ کی ہے۔

بنشی دھر بھگت۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

اتراکھنڈ: بی جے پی ایم ایل اے نے ہندو دیوی – دیوتاؤں کے بارے میں اپنے تبصرے کے لیے معافی مانگی

بی جے پی ایم ایل اے بنشی دھر بھگت نے 11 اکتوبر کولڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لفظ ‘پٹاؤ’ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیم کے لیے دیوی سرسوتی، طاقت کے لیے دیوی درگا اور دولت کے لیے دیوی لکشمی کو منانا ہوتا ہے۔ ان کے اس بیان پر ان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔