Reporter

صحافی ظفر احمد۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

’عتیق احمد کا قریبی بتا کر میرا گھر توڑ دیا گیا، زندگی بھر کی کمائی تباہ ہو گئی‘

گزشتہ 24 فروری کو بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کا یوپی کے الہ آباد شہر میں دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملے میں جیل میں بند سابق ایم پی عتیق احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب انتظامیہ نے الہ آباد میں باندہ کے صحافی کے گھر کو یہ کہہ کر توڑ دیا ہے کہ وہ عتیق کے قریبی ہیں۔

ظفر آفاق اور ان کی رپورٹ کا اسکرین شاٹ۔ (تصویر: ٹوئٹر/ ظفر آفاق اوراسکرول ڈاٹ ان)

بجرنگ دل کے تشدد کی رپورٹنگ کے بعد اندور پولیس نے صحافی سے پوچھ گچھ کی

نیوز ویب سائٹ اسکرول کے رپورٹر ظفر آفاق نے گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک رپورٹ کی تھی، جس میں بجرنگ دل کے لوگوں کے ذریعے مسلم نوجوانوں پر حملے اور پولیس کارروائی میں امتیازی سلوک کی بات کہی گئی تھی۔

نیوزلانڈری کی رپورٹر ندھی سریش۔

یوپی: رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر پر نیوز لانڈری نے کہا-صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش

نیوز ویب سائٹ نیوزلانڈری کی رپورٹر ندھی سریش کے خلاف یہ ایف آئی آر نیوز18کے صحافی دیپ شریواستو کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ندھی کی ایک رپورٹ میں یوپی کی ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ان کے مذہب تبدیل کرنے کے سلسلےمیں خبر بنانے کو لےکر دیپ نے انہیں دھمکایا اور پیسے لیے۔