یہ سروے تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے ایک این جی او انڈس ایکشن نے کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 ریاستوں اور یونین ٹیریٹری ریاستوں کے پاس آر ٹی ای کے تحت اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔
جس طرح زراعتی شعبے میں قرض سے بڑھتی کشیدگی نے کسان خودکشی کا مسئلہ پیدا کیا، اسکولی تعلیم میں امتحانات اور میرٹ کے دباؤ نے اسکولی طالب علموں میں خودکشی کے رجحان کو جنم دیا، ذہنی دباؤ کی اسی کڑی میں حکومت نے کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا یہ مطالعہ دہلی کے 650 اسکولوں کے ذریعے اسکولی تعلیم بیچ میں چھوڑنے والے بچوںکے بارےمیں دئے گئے سالانہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
جنگل ان کے تھے، پانی بھی ان کا تھا اور زمین بھی انہی کی تھی، پہلے جنگل سے حق ختم ہوا پھر پانی کو چھینا گیا۔ اب ہفتہ وار بازار میں زمین پر بیٹھنے کےبھی 10 روپے دینے پڑتے ہیں۔