جس طرح زراعتی شعبے میں قرض سے بڑھتی کشیدگی نے کسان خودکشی کا مسئلہ پیدا کیا، اسکولی تعلیم میں امتحانات اور میرٹ کے دباؤ نے اسکولی طالب علموں میں خودکشی کے رجحان کو جنم دیا، ذہنی دباؤ کی اسی کڑی میں حکومت نے کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔
فلم ہچکی موجودہ دور کے تعلیمی اداروں اور سماجی رویوں پر ایک پر زور طنز ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سماج کے کمزور،معذور اورمحروم طبقے کو تعلیم سے دوررکھنے کی حکومت اور سماج کی شاطرانہ چال سے پردہ اٹھاتی ہے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا یہ مطالعہ دہلی کے 650 اسکولوں کے ذریعے اسکولی تعلیم بیچ میں چھوڑنے والے بچوںکے بارےمیں دئے گئے سالانہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
تعلیم کے حق قانون کو گزشتہ سات سال میں مناسب طریقے سے نافذ کیا گیا یا نہیں، اس کا اندازہ کسی نے نہیں کیا۔ سبھی نے اپنی ناکامی کو بچوں پر تھوپ دیا اور بچوں کی کسی نے پیروی تک نہیں کی۔ کابینہ نے منظوری دے دی ہے […]