RTI India

روسی تیل کی درآمد کا ڈیٹا ’خفیہ‘، آر ٹی آئی کے تحت نہیں دیاجا سکتا: سی آئی سی

سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے روس سےہندوستان کو ہونے والی خام تیل کی درآمدات کی کمپنی وار تفصیلات عام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمیشن نے وزارت پیٹرولیم کے تحت کام کرنے والے پیٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی)کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے ’تجارتی طور پر خفیہ‘بتایا۔