sabarimala temple

بیف کے لیے گئوماتا لفظ کے استعمال پر کورٹ نے سماجی کارکن کے سوشل میڈیا پوسٹ کر نے پر لگائی روک

سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ نے ایک ککری شو میں بیف کے لیے‘گئوماتا’لفظ کا استعمال کیا تھا، جسے لےکر ان کے خلاف کیس درج درج کیا گیا تھا۔اس سے پہلے ریحانہ 2018 میں سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کو لےکر چرچہ میں آئی تھیں۔

اپنی حکومت سے کہیں کہ ہمارے فیصلے کھیلنے کے لیے نہیں ہیں: جسٹس آر ایف نریمن

سپریم کورٹ کے جسٹس آر ایف نریمن نے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئےسالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ برائے مہربانی اپنی حکومت کو سبری مالا معاملےمیں سنائے گئے عدم اتفاق کے فیصلے کو پڑھنے کے لئے کہیں، جو بہت ہی اہم ہے…ہمارا فیصلہ کھیلنے کے لئے نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے سبری مالا معاملے میں نظرثانی کی عرضی کو سات ججوں کی بنچ کے پاس بھیجا

سبری مالا مندر معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا کہ مذہبی مقامات میں خواتین کے داخلے پر پابندی صرف سبری مالا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیگر مذاہب میں بھی ایسا ہے۔سبری مالا، مسجدوں میں خواتین کے داخلے اور داؤدی بوہرا کمیونٹی میں خواتین میں ختنہ جیسے مذہبی مدعوں پر فیصلہ بڑی بنچ لے‌گی۔

کیرل: پولیس نے آر ایس ایس دفتر پر چھاپہ مارا، ضبط کئے ہتھیار

آر ایس ایس کے کارکن نورانند پروین پر پولیس اسٹیشن میں بم پھینکنے کا الزام ہے۔ سبری مالا مندر میں دو خواتین کے داخلہ کے بعد کیرل میں مظاہرہ کے دوران کئی سی پی ایم ، بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنان کے گھروں میں بم پھینکنے کی خبریں آئیں تھیں۔

میڈیا بول: Pliable میڈیا، ایڈیٹرس گلڈ اور صحافت پر حملہ

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مودی کے انٹرویو، منی پور کے صحافی کی گرفتاری اور سبری مالا مندر میں ہڑتال کور کرنے آئی شاذلہ عبدالرحمٰن کے ساتھ بدتمیزی پر ہندوستان ٹائمز کے پالیٹیکل ایڈیٹر ونود شرما، دی ٹریبون کی ڈپٹی ایڈیٹر اسمتا شرما اور سنیئر صحافی آلوک مہتہ سے ارملیش کی بات چیت

سبری مالا: بی جے پی ریاستی صدر کاویڈیو وائرل، مظاہرہ کو بتایا پارٹی کا ایجنڈہ

کیرل کے وزیراعلیٰ پنارئی وجین نے کہا کہ ثبوت سامنے آیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی رہنماؤں نے سبری مالا معاملے میں تنازعہ پیدا کیا۔ خود ان کے ریاستی صدر بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔

سیتا رام یچوری اوروزیر اعظم کی تصاویر،راہل گاندھی کے ٹوئٹ کا سچ  

گری راج کا اشارہ راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کی جانب تھا جس کو Pakistan Defence نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ری ٹوئٹ کیا تھا۔کہا گیا کہ راہل گاندھی CBI معاملے میں پرائم منسٹر نریندر مودی کو نشانہ بنا رہے ہیں تو ان کے ٹوئٹ کو پاکستان کی وزارت دفاع کے ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیاجا رہا ہے !یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟