Sabarkantha

Sabarkantha-Gujarat

گجرات: دلت فوجی اہلکار کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے پتھراؤ، 11 کے خلاف معاملہ درج

یہ واقعہ بناس کانٹھا ضلع کے شریفدا گاؤں کا ہے۔ پولیس سکیورٹی کے درمیان دلت جوان کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے مبینہ طور پر اشرافیہ کے کچھ لوگوں نے بارات پر پتھراؤ کیا، جس میں خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔

گزشتہ  دنوں گجرات میں ایک معصوم کے ساتھ ریپ کے بعد شمالی ہندوستان سے گجرات گئے مزدوروں کے خلاف تشدد شروع ہو گیا۔ احمد آباد اسٹیشن پر ٹرین سے واپس اپنی ریاست لوٹنے کے لئے لگی لوگوں کی قطار۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہاری مزدوروں کی نقل مکانی  :’ہمیں ماں بہن کی گالیاں دےکر گجرات خالی کرنے کو کہا گیا تھا ‘

28 ستمبر کو گجرات کے سابرکانٹھا ضلعے‎ میں 14 مہینے کی معصوم سے ریپ کا الزام بہار کےرہنے والے ایک آدمی پر لگنے کے بعد ریاست کے آٹھ ضلعوں میں شمالی ہندوستان کے مزدوروں کے خلاف تشدد شروع ہو گیا جس کے بعد وہاں سے نقل مکانی جاری ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

تشدد کے بعد یوپی اور بہار کے لوگوں کا گجرات چھوڑنا جاری، 431 لوگ گرفتار

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان دیا کہ پچھلے تین دنوں میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ گجرات کی ترقی سے جلتے ہیں، انہوں نے یہ افواہ پھیلائی ہے۔