sacrificing cattle

دہلی: بقرعید سے پہلے کپل مشرا نے غیر قانونی قربانی اور کھلے عام  جانور ذبح کرنے کے خلاف انتباہ جاری کیا

دہلی کی بی جے پی حکومت نے بقرعید کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ عوامی نظم و نسق اور صفائی کو یقینی بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کھلے عام جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ قربانی صرف قانونی اور مجاز مقامات پر ہی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بقرعید پر گائے، بچھڑا، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔