رانچی تشدد میں مارے گئے نابالغ نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں 66.6 فیصد نمبر حاصل کیے
بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اورسابق لیڈر نوین جندل کے پیغمبر اسلام کے بارے میں ریمارکس کے خلاف 10 جون کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیش آئے تشدد کے دوران 20 سالہ محمد ساحل اور 15 سالہ مدثر عالم کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔