سنیوکت کسان مورچہ نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ’ الیکٹورل بانڈ گھوٹالے‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
ایس کے ایم نے الیکٹورل بانڈ کیس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ریٹائرڈ افسران کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے تینوں زرعی قوانین، چار لیبر کوڈ اور پبلک سیکٹر کے اداروں کی نجکاری جیسے فیصلے کارپوریٹ ڈونرز کو خوش کرنے کے لیے تھے۔