یہ واقعہ بناس کانٹھا ضلع کے شریفدا گاؤں کا ہے۔ پولیس سکیورٹی کے درمیان دلت جوان کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے مبینہ طور پر اشرافیہ کے کچھ لوگوں نے بارات پر پتھراؤ کیا، جس میں خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق باڑمیر کے صحافی درگ سنگھ راج پروہت کی گرفتاری کے معاملے پر بہار حکومت کے ذریعے بنائی گئی جانچ کمیٹی کی رپورٹ میں ایک اے ایس پی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کی گئی ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون کے خلاف اشرافیہ تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند ، گزشتہ ہفتہ کسان مزدوروں کی ریلی اور ہم جنسی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سینئر صحافی سیلیش اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال سے ارملیش کی بات چیت۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بینکوں کے ذریعے سستی شرحوں اور آسان اصولوں پر بڑی کمپنیوں کو ’زراعت‘ لون دینے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہوئے بھارت بند پر ونود دوا کا تبصرہ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملزم گزشتہ مہینے متاثر ہ خاتون کے رشتہ دار کے ذریعے اپنے نام میں ‘ سنگھ ‘ جوڑنے کو لےکر درج کروائی گئی شکایت سے ناراض تھے۔
تازہ معاملے میں یوپی پولیس نے 3 سال کےبچے پر غنڈہ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے،اس سے پہلے بھی 2012اور 2017 میں بچوں کے خلاف معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔
کمیشن کے مطابق، دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران مظاہرہ میں دلت کمیونٹی کے لوگوں کی پٹائی کی گئی۔ ان کو جھوٹے مقدموں میں پھنسایا گیا اور چھے ہفتہ گزرنے کے بعد بھی یہ لوگ جیل میں ہیں۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت
ایس سی ایس ٹی قانون سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی بنچ کو سونپنے کی گزارش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے کہا کہ اس انتظام کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔
ہم ایک بار پھردلت شعور اور بیداری کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔دلتوں نے اب یہ سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی انہیں الو بنا رہی ہے۔انہیں بی جے پی کی سازش کا احساس ہو گیا ہے۔انہیں یہ بات کھٹکنے لگی ہے کہ بی جے پی […]
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ اس کے فیصلے نے ملک میں بےچینی، غصہ اور تلخی کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔
دلتوں کا غصہ اس بنیاد پر ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ لمبی جد و جہد کے بعد ان کو جو آئینی اور قانونی حقوق ملے ہیں، حکمراں بی جے پی اور اس کی مادری تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ان کو چھیننا چاہتے ہیں۔
اخبار اور چینل لیڈہیڈنگ اور بریکنگ نیوز میں کیوں چلا رہے ہیں، ’ دلت تحریک میں تشدد ہوا! ‘ اگر مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر دلت / مظلوم سماج سے ہیں تو پھر دلت متشدد کیسے ہو گیا؟
بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔
عدالت نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں شاید انہوں نے ہمارے فیصلے کو نہیں پڑھا۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہو رہے بھارت بند کے دوران دہلی کے سنسد مارگ پر مظاہرین سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
کانگریس نے کہاکہ ان طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے کانگریس حکومت 1989 میں قانون لے کر آئی تھی لیکن مودی حکومت نے ایک سازش کے تحت اسے ختم کرنے کی کارروائی شرو ع کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتاری کے لئے کم از کم ڈی ایس پی رینک کے افسر کے ذریعے تفتیش ہونا ضروری ہے۔