راجستھان کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے رواں تعلیمی سال میں ساورکر جینتی کے علاوہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کی یاد میں جشن کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ یہ ہندوتوا کے ایجنڈے کے تحت اسکولی تعلیم پر سیاست کرنے کی کوشش ہے۔
یوم جمہوریہ پر خاص: ایک ایسے وقت میں جب آئین کی روح اور اس کے ‘بنیادی ڈھانچے’ کے تحفظ پر بحث چھڑی ہوئی ہے، یہ ضروری ہے کہ اس کی بنیادی روح اور اس کے مقصد کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے کیونکہ جب تک ‘جمہور’ ہمارے آئین کو نہیں سمجھے گا، ہمارا جمہوری نظام صرف ایک کھلونا بن کر رہ جائے گا۔
ویڈیو: 2015 میں دہلی اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد کیجریوال حکومت نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ 5 سال میں سرکاری اسکول اور ایجوکیشن کتنی بدلی، اس پر بچوں، اساتذہ اور گارجین سے ریتو تومر کی بات چیت۔
ویڈیو: اسمبلی انتخاب میں دہلی کی اسکولی تعلیم میں ہوئی تبدیلیوں پر چرچہ زوروں پر ہے ۔ حالاں کہ دہلی کے ہی ایک علاقے میں آج بھی کچھ لڑکیوں کو اسکول جانے کے لیے خود ناؤ چلانا پڑتا ہے ۔ اویچل دوبے کی رپورٹ۔
راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس میں ہمارے آئین بننے کی تمہید اور جذبات کی تشہیر سے ہی ہم ملک میں ہم آہنگی، اتحاد، سالمیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔
کانگریس ایم ایل اے اور وزیر ورشا گایک واڑ نے کہا کہ طلبا آئین کی تمہید کی پڑھنت کریں گے تاکہ وہ اس کی اہمیت جانیں۔ حکومت کی یہ کافی پرانی تجویز ہے لیکن ہم اس کو 26 جنوری سے نافذ کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ طلبا ہر روز صبح کی پریئر کے بعد تمہید کی پڑھنت کریں گے۔