screening

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، پونے کا داخلی دروازہ۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر)

پونے: ایف ٹی آئی آئی میں ’رام کے نام‘ کی اسکریننگ سے پہلے طالبعلموں پر حملہ

انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلموں کے ایک گروپ نے منگل کی رات کو رام مندر تحریک پر مبنی آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری ‘رام کے نام’ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا تھا۔ طالبعلموں کے مطابق، دوپہر کے وقت تقریباً 25 لوگ کیمپس میں داخل ہوئے اور ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگاتے ہوئے طالبعلموں کے ساتھ بدسلوکی کی اور مارپیٹ شروع کردی۔

'رام کے نام' ڈاکیومنٹری کا اسکرین شاٹ۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب)

تلنگانہ میں ’رام کے نام‘ ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کے خلاف ایف آئی آر درج، چار افراد گرفتار

تلنگانہ کے رچاکونڈہ کے ایک ریستوراں میں آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری ‘رام کے نام’ کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی پران—پرتشٹھا کی تقریب سے قبل فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے اس ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کیرالہ کے دو نمائندوں نے فلم فیسٹیول میں 'دی کیرالہ اسٹوری' کی اسکریننگ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ (تصویر بہ شکریہ: X/ @sreenathism)

گوا: ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج کرنے پر دو لوگوں کو فلم فیسٹیول سے باہر کیا گیا

کیرالہ کے سری ناتھ اور ارچنا روی کو گوا پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) سے باہر کر دیا، کیوں کہ انہوں نے فیسٹیول میں ‘دی کیرالہ اسٹوری’ فلم کی اسکریننگ کی مذمت کرتے ہوئے ریڈ کارپٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

55

بی بی سی ڈاکیومنٹری اسکریننگ: ’ہم نے کیمپس میں جمہوری سرگرمی کی تھی، معافی کیوں مانگیں؟‘

ویڈیو: حال ہی میں دہلی یونیورسٹی نے کیمپس میں بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کرنے والے دو طالبعلموں پر ایک سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ دونوں طالبعلم- لوکیش چگھ اور رویندر سنگھ ایک سال تک کوئی امتحان نہیں دے سکیں گے۔ دونوں طالبعلموں نے یونیورسٹی کے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کے ساتھ بات چیت۔