یہ بہار کے اورنگ آباد ضلع کے انبہ تھانہ حلقے کا معاملہ ہے۔ ملزم بلونت سنگھ نے ڈمری پنچایت کے مکھیا کےعہدے کےلیے الیکشن لڑا تھا لیکن اس شکست ملی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں ملزم مبینہ طور پر کچھ لوگوں کو زمین پر تھوکنے اور اس کوچاٹنےپر مجبور کرتے ہوئے، جوتوں سے پیٹتے ہوئے اور ان کی ذات کونشانہ بناکر گالیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اتر پردیش کے باندہ ضلع کا واقعہ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ پچھلے دو مہینوں سے چل رہا ہے۔ پولیس کئی بار معاملے کو سلجھا چکی ہے اور فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کئی سابق اورموجودہ ججوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے ایک مہینے پہلے مدراس ہائی کورٹ کے سابق جسٹس کرنن کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا اور جوڈیشل افسران اور ججوں کی بیویوں کو دھمکایا ہے۔
سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر مرکزی حکومت کی ریویوعرضی کومنظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔ مارچ 2018 میں سپریم کورٹ نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایکٹ میں معاملہ درج ہونے پر فوراً گرفتاری نہیں ہوگی اور شروعاتی جانچکے بعد ہی کارروائی کی جائےگی۔
اس معاملے میں اپنی جان گنوانے والےنو جوان کی بہن نے بتایا کہ ہم جس شادی میں گئے تھے، وہاں میرے بھائی نے اس کاؤنٹر سے کھانا لیا، جہاں اشرافیہ کھانا کھا رہے تھے۔ وہ ان کے سامنے ہی کرسی پر بیٹھکر کھانا کھانے لگا، جس پر ان لوگوں نے کہا کہ یہ نیچ ذات کا ہمارے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتا۔ کھائےگا تو مرےگا۔
متھرا کے نوہ جھیل تھانہ حلقہ کا معاملہ۔ دلہن کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اتوار کو والمیکی کمیونٹی کی ایک لڑکی کی شادی تھی، جہاں بارات کو آنے سے روکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ براہمنوں کے ذریعے معافی مانگنے کے بعد دونوں فریقوں کے بیچ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔
ایس سی ایس ٹی قانون میں پارلیامنٹ کے مانسون سیشن میں ترمیم کرکے اس کی پہلے والی صورت کو بحال کیا گیا ہے ۔ اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ایئرو اسپیس شعبہ میں دلت کمیونٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ شعبے کے ہی کچھ پروفیسر پر دلت فیکلٹی ممبر کو ذہنی طور پریشان کرنےکا الزام ہے۔
ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی ترمیم کی مخالفت ملک کے کئی حصوں میں ہو رہی ہے لیکن الیکشن کی دہلیز پر کھڑے مدھیہ پردیش میں اس کا اثر زیادہ ہے۔ بی جے پی-کانگریس دونوں ہی جماعتوں کے رہنماؤں کو ریاست میں جگہ جگہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔
اتر پردیش کے کوشامبی میں ترقیاتی کاموں کا تجزیہ کرنے گئی ڈی سی وی او کو دلت ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر گاؤں کے مکھیا اور گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر نے برتن میں پانی دینے سے انکار کر دیا۔
دلت تنظیموں نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ ان کی مانگ نہیں مانی گئی تو وہ 9 اگست کو پھر آندولن کے لیے سڑکوں پر اتریں گی۔
کاس گنج ضلع کے نظام پور گاؤں میں ٹھاکروں نے دھمکی دی تھی کہ اگر گاؤں میں گھوڑے پر بیٹھ کر کسی دلت کی بارات نکلی تو دونوں کمیونٹی میں تصادم کےحالات پیدا ہو جائیں گے۔
دی وائر کی رپورٹ پر جواب دیتے ہوئے میرٹھ پولیس نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں نابالغ نے اپنی عمر نہیں بتائی ۔ دلت ہونے کی وجہ سے نابالغوں کی گرفتاری کے الزام پر پولیس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
گراؤنڈ رپورٹ :2 اپریل کو ہوئے بھارت بند کے دوران میرٹھ میں گرفتار کئے گئے بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دلت ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا۔ ‘ چماروں کو زیادہ مستی چڑھ رہی ہے… یہ کہہکر میڈیکل تھانہ پولیس کے افسر […]
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت
راجستھان کے بھیل واڑہ میں بارات کے دوران دلت دولہے کو گھوڑی سے اتارکر اونچی ذات کے لوگوں نے مبینہ طور پر پٹائی کی۔
گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہوئے بھارت بند اور وزیر اعظم نریندر مودی کی چپی پر ونود دوا کا تبصرہ
عدالت نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں شاید انہوں نے ہمارے فیصلے کو نہیں پڑھا۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہو رہے بھارت بند کے دوران دہلی کے سنسد مارگ پر مظاہرین سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
کئی ریاستوں میں کرفیو جیسے حالات، فوجی دستے تعینات،پنجاب میں سی بی ایس ای کے امتحانات رد۔ تشدد زدہ علاقوں میں بس اور ریل خدمات ٹھپ ۔کئی ریاستوں میں انٹرنیٹ پر پابندی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں سپریم کورٹ کی ترمیم اور انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر ونود دوا کا تبصرہ
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیےایس سی ایس ٹی قانون میں سپریم کورٹ کی ترمیم پردلت مفکر چندر بھان پرساد اور سپریم کورٹ کے وکیل کے ٹی ایس تلسی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چی
سابرکانٹھا ضلعےکے الپیش پنڈیا کا الزام ہے کہ مونچھ رکھنے کی وجہ سے ٹھاکور کمیونٹی کے لوگوں نے اسے پیٹا، ساتھ ہی جبرامونچھ بھی منڈوا دی۔
عدالت کی توہین کے ملزم کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سی ایس كرنن چھ ماہ جیل میں رہنے کے بعد آج رہا ہو گئے۔ کولکاتہ: عدالت کی توہین کے ملزم کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سی ایس كرنن چھ ماہ جیل میں رہنے کے بعد آج […]
آج ان حملوں کے خلاف دلت تنظیموں نے گجرات اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا ۔ احمد آباد:منگل کی شام کو کچھ نامعلوم لوگوں نے گجرات کے گاندھی نگرضلع کے لمبودرا گاؤں میں ایک دلت نوجوان پر بلیڈ سے حملہ کر دیا ۔اسی گاؤں میں اس سے پہلے دربار […]