خود کو ہم جنس بتانے پر ہندوستانی ایتھلیٹ دوتی چند کی فیملی نے ان کا بائیکاٹ کیا
اڑیسہ کی رہنے والی دوتی چند نے سال 2018 کے ایشین گیمز میں دو سلور میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 100 میٹر کی دوڑ میں قومی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
اڑیسہ کی رہنے والی دوتی چند نے سال 2018 کے ایشین گیمز میں دو سلور میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 100 میٹر کی دوڑ میں قومی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
ویڈیو : اردو ادب اور سماج میں ہم جنسی کو لے کر رویہ کیا ہمیشہ سے ہی تنگ تھا؟ ہندوستانی سماج اور تاریخ میں ہم جنسی کو لے کر بنے ٹیبو کے بارے میں بتا رہی ہیں یاسمین رشیدی۔
سپریم کورٹ کی 5 رکنی آئینی بنچ کے ذریعے متفقہ طور پر 158 سال پرانی آئی پی سی کی دفعہ 377 کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر وکیل ارندھتی کاٹجو سےجمعرات کو ہوئی یاسمین رشیدی کی بات چیت۔
سپریم کورٹ نے تعزیراتِ ہند دفعہ 377 کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کو غیر-مجرمانہ ٹھہرایا ہے۔ اقلیتی تنظیم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف نظر آ رہی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہم جنسی کے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر ونود دوا کا تبصرہ۔
اس فیصلے سے ایک بات اور صاف ہوتی ہے وہ یہ کہ ایک شہری کیا کھاتا اور کیا پیتا ہے یا کیا کھا، پی، پہن اور پڑھ – لکھ سکتا یا نہیں یہ اس پر منحصر نہیں کرتا کہ ‘عوام’ یا ‘اکثریت’ اسے پسند کرتی ہے یا نہیں۔ کئ معنوں میں کورٹ کا یہ فیصلہ رائٹ ٹو پرائیویسی والے فیصلے کو آگے بڑھانے والے فیصلے کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
5 ججوں کی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ ایل جی بی ٹی کمیونٹی کو عام شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔ ہم جنسی غیر قانونی رشتہ یا جرم نہیں ہے۔