Sewage Water

اندور: پانی کے 26 نمونے آلودہ پائے گئے، اموات کے سلسلے میں این آیچ آر سی  نے نوٹس جاری کیا

جمعرات کو اندور میونسپل کارپوریشن کو سونپی گئی رپورٹ کے مطابق، شہر کے بھاگیرتھ پورہ علاقہ سے لیے گئے پانی کے نمونوں میں سےایک تہائی میں بیکٹیریل انفیکشن پایا گیا ہے۔ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے تقریباً 2800 لوگ بیمار ہو چکے ہیں اور 272 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے، لیکن مقامی خبروں اور لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔