مہاراشٹر کے ایک ڈاکٹر نے ہاسٹل میں نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود اتھارٹی کو مطلع نہیں کیا تھا، جس کے لیے پولیس نے اس کے خلاف پاکسو کے تحت معاملہ درج کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ کے ڈاکٹر کے خلاف کیس کو ردکرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ایک بچی کوجنسی ہراساں کیے جانے کے لیے پاکسو اور آئی پی سی کےتحت قصوروار ٹھہرائے گئے ملزم کو پاکسو سے بری کرتے ہوئے کہا کہ اسکن ٹو اسکن کانٹیکٹ کے بنا جنسی حملہ نہیں مانا جا سکتا۔ کارکنوں نے اس فیصلے کو توہین آمیزاور ناقابل قبول بتایا ہے۔
جنوبی دہلی کےکووڈ کیئرسینٹرمیں15جولائی کویہ واقعہ رونماہوا۔الزام ہے کہ ایک ملزم نے ٹوائلٹ میں نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال کیا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے اس کا ویڈیو بنایا تھا۔
معاملہ بہار کے گیا کا ہے، جو سات اپریل کو سامنے آیا۔ متاثرہ کی ساس کاالزام ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں متاثرہ کی دیکھ ریکھ کرنے والے اسٹاف نے دو اور تین اپریل کی رات کو متاثرہ سے ریپ کیا۔ متاثرہ کی چھ اپریل کو موت ہو گئی تھی۔
ہالی ووڈ فلمساز ہاروی وائنسٹن کو تھرڈ ڈگری ریپ اور فرسٹ ڈگری مجرمانہ جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم پایا گیا۔ ان پر 100 سے زیادہ خواتین نےجنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔
سال 2017 میں کیرل کے پلکڑ ضلع میں 13 سال کی ایک لڑکی اپنے گھر میں پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اسی سال چار مارچ کو انہی حالات میں اس کی چھوٹی بہن بھی مردہ پائی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا تھا کہ دونوں کا جنسی استحصال کیا گیا تھا۔ ملزمین کو رہا کرنےکی مخالفت میں کیرل اسمبلی میں ہنگامہ۔ سی بی آئی جانچ کی مانگ۔
معاملہ نوی ممبئی کے واشی کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شخص گھر واپس لوٹنے کے دوران راستے میں سگریٹ لینے کے لیے رکا تھا۔متاثر ہ کی جان بچانے کے لئےکئی آپریشن کرنے پڑے اور اسے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
28 سالہ خاتون نےمعاملےسے پہلے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن تب پولیس والوں نے اس کو لوٹا دیاتھا۔فی الحال پولیس نے دونوں ملزمین راجیش اور رامو کو گرفتار کر کے ان کے خلاف جنسی استحصال اور قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے۔
اس معاملے کو لے کر اسکول کا الزام ہے کہ ؛ اسکول کو بدنام کرنے میں کچھ لوگوں کے اپنے ذاتی مفاد چھپے ہوئے ہیں ،اس لیے پولیس میں شکایت کی گئی ہے۔