shab e qadr

کشمیر کی جامع مسجد میں شب قدر کے موقع پر عبادت کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ پھر نظر بند

گزشتہ 6 اپریل کو سری نگر کے نوہٹہ میں واقع جامع مسجد کی منتظمہ کمیٹی انجمن اوقاف جامع مسجد نے بتایا کہ جمعہ کے روز حکام نے مسجد کے دروازے بند کر دیے اور کہا کہ شب قدر پر مسجد میں تراویح یا شب خوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اندیشہ ہے کہ اس ہفتے عید کی نماز بھی ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔