معاملہ شاہجہاں پور ضلع کا ہے۔متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2020 میں ملزم ایس آئی کے خلاف ریپ کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ8 جنوری کو جب وہ اس معاملے میں درج کی گئی حتمی رپورٹ کے خلاف عرضی دائر کرکے لوٹ رہی تھیں، تب ملزم نے دوبارہ ان کا ریپ کیا۔
19 دسمبر1927 کو مجاہدآزادی اشفاق اللہ خاں کو فیض آباد جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ایودھیا میں ان کی شہادت کے موقع پر ہرسال منعقد ہونے والی تمام تقاریب پر شہریت ترمیم قانون کو لےکر مظاہرہ کے خدشہ کی وجہ سے روک لگا دی گئی ہے۔
آج میں ہر بدیسی حکومت کو برا سمجھتا ہوں اور ساتھ ہی ہندوستان کی ایسی غیر جمہوری حکومت کو بھی جس میں کمزوروں کا حق حق نہ سمجھا جائے یا جو حکومت سرمایہ داروں اور زمینداروں کے دماغوں کا نتیجہ ہو، یا جس میں مزدوروں اور کسانوں کا مساوی حصہ نہ ہو ، یا باہم امتیاز و تفریق رکھ کر حکومت کے قوانین بنائے جائیں ۔
یہ واقعہ شاہجہاں پور ضلع میں تھانہ روضہ کے تحت آنے والے ایک گاؤں کا ہے۔ مونگ پھلی کو لے تنازعہ ہوا تھا۔ جس کو لے کر دو فریقوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی۔
عدالت 30 اپریل کو سزا کا اعلان کرے گی ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نابالغ لڑکی سے ریپ کے معاملے میں آسارام کو ملی عمر قید کی سزا پر ونود دوا کا تبصرہ
اتر پردیش کے شاہجہاں پور کی ایک نابالغ سے ریپ کرنے کے الزام میں جودھپور کی اسپیشل کورٹ نے فیصلہ سنایا۔