اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر کسی کو کسی فلم سے کوئی مسئلہ ہے تو اسے متعلقہ سرکاری محکمے سے بات کرنی چاہیے جو فلمسازوں کے ساتھ متعلقہ مسئلے کو اٹھا سکتا ہے۔ بعض اوقات ماحول کو خراب کرنے کے لیے کچھ لوگ اسے پوری طرح جاننے سے پہلے ہی اس پر تبصرہ کر دیتے ہیں۔
بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو فلموں اور نامور شخصیات کے خلاف غیر ضروری تبصرہ کرنے سےگریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان بھوپال کی رکن پارلیامنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا سمیت بی جے پی کے کچھ سرکردہ رہنماؤں کی جانب سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کے درمیان آیا ہے۔
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ‘پٹھان’ کے خلاف بعض سماج دشمن عناصر کی مخالفت پر جاوید اختر نے کہا کہ کوئی سماج دشمن عناصر نہیں ہیں، وزیر ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گیت پر سوال اٹھائے تھے۔
بالی وڈ فلموں کے بائیکاٹ کے حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہیش ٹیگ بائیکاٹ بالی وڈ ٹرینڈ کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں کوشش کی جانی چاہیے۔ ہم دن بھر ڈرگس نہیں لیتے، ہم دن بھر غلط کام نہیں کرتے۔ اگر آپ اس بارے میں وزیر اعظم سے کہیں تو بہت فرق پڑ سکتا ہے۔
فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بےشرم رنگ’ پر تنازعہ کے درمیان معروف اداکارہ آشا پاریکھ نے کہا ہے کہ بکنی پر کوئی ہنگامہ نہیں تھا، یہاں نارنجی (بھگوا ) رنگ کی بکنی کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ اب کسی اداکارہ نے نارنجی پہن لیا یا نام کچھ ایسا ہو گیا تو اس کو بین کیوں کر رہے ہیں؟یہ ٹھیک نہیں لگتا ہے؟
ایم ایچ آر ڈی نے کہا،شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینا صحیح نہیں ہوگا کیونکہ ان کو پہلے ہی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری سے نوازا جا چکا ہے۔
ویڈیو: اُردو کو عوام تک پہنچانے میں دیو ناگری کا کردار،ہندی میں نقطے کا چلن اور اُردو کے مستقبل پر ونود دوا سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
دلتوں کی زندگی پر مبنی لائف آف این آؤٹ کاسٹ کے ڈائریکٹر پون شری واستو سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
لائف آف این آؤٹ کاسٹ ؛دلتوں کے اپنے اپنے حصے کی لڑائی اور جد وجہد کی کہانی ہے، ایک ایسی کہانی جس میں ضد بھی شامل ہے اور اس ضد میں’ برداشت ‘کو پردے پردیکھنا ناظرین کے لیے ایک الگ ہی طرح کا تجربہ ہوسکتاہے۔ پہلے وہ باتیں […]
کھیل کی دنیا:افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنایا گیا ہے۔اٹالین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوونٹس نے اے سی میلان کو شکست دے کر لگاتار چوتھے سال یہ خطاب جیت لیا۔
وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے نیشنلزم کے ڈسکورس میں راشٹر ماتا لفظ کا اضافہ کر دیا ہے ۔ خوشی سے جھوم اٹھیے کہ اب ہمارے پاس راشٹر ماتا بھی ہیں۔راشٹرماتا پد ما وتی۔ پچھلے ایک ہفتے سے اخبارات اور ٹیلی ویژن والوں کے یہاں خبروں […]
لیکھ ٹنڈن گزشتہ کچھ مہینوں سے بیمار تھے۔ شاہ رخ خان کی سودیش اور عامر خان کی رنگ دے بسنتی میں کر چکے ہیں اداکاری۔ گزشتہ اتوارکو ایکٹراور ڈائرکٹر لیکھ ٹنڈن کا ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ ممبئی کے پوئی واقع اپنی رہائش […]
اردو والا چشمہ کے اس ایپیسوڈ میں سنئیے ہندوستانی فلم انڈسٹری اور شاہ رخ خان پر نوپور شرما کا تبصرہ