شملہ: دائیں بازو کی دھمکی کے بعد اسکول نے عید سے پہلے جشن منانے کا فیصلہ واپس لیا
شملہ کے ایک پرائیویٹ اسکول نے طلباء سے عید الفطر سے قبل جمعۃ الوداع کے روز جشن منانے کے لیے اچھے کپڑے پہننے اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے کو کہا تھا۔ دائیں بازو کی تنظیم دیو بھومی سنگھرش سمیتی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کی وارننگ کے بعد اسکول نے یہ فیصلہ واپس لے لیا۔