مدھیہ پردیش: کمل ناتھ حکومت نے کمپیوٹر بابا کو ریور ٹرسٹ کا چیئر مین بنایا
کمپیوٹر بابا سمیت پانچ سنتوں کو ریاستی وزیر کا درجہ دیے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کی گزشتہ شیوراج چوہان حکومت کے فیصلے کو کانگریس نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کمپیوٹر بابا سمیت پانچ سنتوں کو ریاستی وزیر کا درجہ دیے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کی گزشتہ شیوراج چوہان حکومت کے فیصلے کو کانگریس نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بی جے پی اور کانگریس دونوں نے ہی مدھیہ پردیش کوہندوتوا کے لیب میں تبدیل کر دیا ہے۔ نقل مکانی، آدیواسی حقوق، غذائی قلت، بھوک مری،کھیتی کسانی جیسے مدعوں پر کوئی بھی بات نہیں کر رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں شیوراج کو اکثر ‘گھوشنا ویر’ کہا جاتا ہے یعنی ایک ایسا شخص جو اعلانات تو خوب کرتا ہے مگر اس پر عمل نہیں ہوتے۔وعدے کس حد تک پورے ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے مگر ظاہر ہے شیوراج کو اندازہ ہے کہ ایسے اعلانات کا فائدہ تو ہوتا ہے۔
واقعہ چھندواڑا ضلع کا ہے۔ 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ مہوا ٹولہ کے جنگلوں میں دو لوگوں نے ریپ کیا، وہ ان کے چنگل سے نکل بھاگی تو راستے میں تین دوسرے لوگوں نے پھر ریپ کیا۔
ضلع کے وجئے پور وکاس کھنڈ کی اکلود پنچایت کے جھاڑبڑودا گاؤں میں دو ہفتوں کے اندر 5 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ انتظامیہ غذائی قلت کی بات سے انکار کر رہی ہے اور اموات کی وجہ بخار بتا رہی ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو دی ہے نصیحت کہا ؛عورتیں بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو ‘ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔
ستنا ضلع کے امگار گاؤں میں مبینہ طور پر گئو کشی کے شک میں گاؤں کے دو مسلم نو جوانوں پر گاؤں کے لوگوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس میں ایک کی موت ہو گئی اور دوسرا شدیدطور پر زخمی ہے۔
ریاست کی کل 378 شہری بلدیات میں سے 11 میں چار دن میں ایک بار پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ 50 بلدیات میں تین دن میں ایک بار اور 117 بلدیات میں ایک دن چھوڑکر پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]
مدھیہ پردیش کے پنچایت اینڈ رورل ڈیولپمنٹ منسٹر گوپال بھارگو نے ریزرویشن کو ایشور کےبنائے گئے نظام کے ساتھ بھی مذاق بتایا۔
شیوراج حکومت نے پانچ باباؤں کو وزیر مملکت بناکر نرمدا کے تحفظ کا کام سونپا ہے۔ پاٹکر نے سوال اٹھایا کہ کیا ان باباؤں کو پتا ہے کہ ندی پر بنے باندھوں کی وجہ سے کتنا نقصان ہو رہا ہے؟
سنت سماج نے کہا تھا کہ ریاست کے 45 ضلعوں میں نرمدا کنارے لگائے گئے 6.5 کروڑ پودوں کی گنتی کرائی جائےگی۔ سنتوں نے اس سرکاری دعویٰ کو مہاگھوٹالہ قرار دےکر نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
مویشیوں کے کان میں ٹیگ لگاکر 12 عدد کا شناختی نمبر فراہم کیا گیا ہے۔ ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ اس سے مویشیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کے ساتھ ان کو لاوارث چھوڑنے کی عادت پر لگام لگانے میں سرکار اور سسٹم کو مدد ملےگی۔
گونا سےبی جے پی کے رکن پارلیا منٹ پنالال شاکیہ نے بین الاقوامی یوم خواتین پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ملکی روایت ہے۔
مدھیہ پردیش کے ڈبلیو سی ڈی ڈپارٹمنٹ(Women and Child development)کےاعداد و شمار کے مطابق ریاست میں جنوری 2016 سے جنوری 2018 کے درمیان قریب 57000 بچوں نے غذائی قلت کے سبب دم توڑ دیا۔